ویڈیو لنک میٹنگ میں سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ای ٹرانسفر کے چھٹے فیز کو شروع کرنے جا رہا ہے.
تمام(CEOs) کو ہدایات جاری کی گئیں کہ پوسٹوں کی درستگی فوری کی جاے اور خالی پوسٹوں کو ویری فائ کیا جاے. سکول انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کے ڈیٹا کی درستگی کروائ جاے.
اس بابت Sanctioned Postsکی درستگی, Assigned Postsکی درستگی اور پروفائل میں کچھ آپشنز میں درستگی کا Accessہیڈ ٹیچر کو دیا جا چکا ہے .
مزید براں شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش تاریخ جاءننگ وغیرہ کی درستگیDMO دفتر سے کروائی جا سکتی ہے.
ایسے اساتذہ جن کی پروموشن کے بعد ایڈجسٹمنٹ نہ ہو پائی ہے وہ لوگ بھی ای ٹرانسفر کے اس راؤنڈ میں اپنے اپنے سٹیشن /سکولز سلیکٹ کر سکتے ہیں.
ایسے اساتذہ جو ایڈمنسٹریٹو پوسٹ پر ہیں یا سرنڈر ہیں اور سکول انفارمیشن سسٹم میں ان کو کوئی سکول الاٹ نہیں ہوا وہ بھی اسی ٹائم لائن میں اپلائی کر سکتے ہیں.
سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے مزید کہا کہ گورنمنٹ سکولز کہ ہفتہ میں دو دن کے لئے سکیلٹن سٹاف کے ساتھ کھولنے کی اجازت کے لیئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے اجازت ملنے پر نوٹیفیکیشن کر دیا جائے گا.
اس کے علاوہ ڈیویلپمنٹ سکیمز کے حوالہ سے پوزیٹو ریسپانس دینے کا حکم دیا اور سائٹس کے بار بار وزٹ پر زور دیا.
سوال و جواب کے سلسلہ کے بعد دعائیہ کلمات کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا.
Comments :
Post a Comment
If you have any doubt let us know