امریکہ میں ایک ہی دن میں مزید 1700 سے زائد افراد کورونا کے باعث ہلاک ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کورونا وباء سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار کا ہندسہ پار گئی
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی 2020ء) امریکہ میں ایک ہی دن میں مزید 1700 سے زائد افراد کورونا کے باعث ہلاک۔ ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کورونا وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہزار کا ہندسہ پار گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ریکارڈ سطح کو پہنچ چکی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1700 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1754 افراد کورونا کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 85 ہزار 813 ہو چکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 16 ہزار 528 ہو چکی ہے۔
کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں( 3 لاک)16 ہزار) سے سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہو جانے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس کورونا وائرس سے کبھی چھٹکارا حاصل نہ کیا جا سکے۔ ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیک رائن نے جنیوا سے ورچوئل پریس کانفرنس میں کورونا سے متعلق بتایا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ وائرس ہمارے معاشرے میں ایک اینڈیمک بن جائے اور ہمیشہ موجود رہے
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فرد وثوق سے نہیں کہہ سکتا کہ اس وائرس کا خاتمہ کب تک ممکن ہے، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں بتایا کہ اس وباء کے خاتمے کے لیے کوئی عہد نہیں کیا جا سکتا نہ ہی کوئی وقت بتایا جا سکتا ہے۔ مائیک رائن کے مطابق کورونا وائرس بھی ایچ آئی وی کی طرح اینڈیمک بن سکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا ہے مگر ہم نے اس وائرس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے، ہو سکتا ہے ایچ آئی وی کی طرح کورونا بھی کبھی ختم نہ ہو۔ انہوں نے اس حقیقت سے بھی آگاہ کیا کہ اگر کورونا کی ویکسین تیار نہیں ہوتی تو لوگوں میں اس وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت درکار سطح تک آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

Comments :
Post a Comment
If you have any doubt let us know