ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی اہم شخصیت انتقال کر گئی

حالیہ دنوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا ڈرامہ ارطغرل غازی سے ہر کوئی واقف ہے۔

Add caption

یہ ڈرامہ جتنا مقبول ہوا اسی طرح ڈرامہ کی مسحور کن دھن نے بھی سب کا دل موہ لیا، دھن ترتیب دینے والے باصلاحیت موسیقار( Alpay goltekin) اڑتالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر ڈرامہ پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔


پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے الوداع کہتے ہوئے انتہائی دکھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہمارا سنگیت کا سفر یہیں ختم ہوا، وہ سنگیت جو ہمارے ڈراموں کی روح ثابت ہوئے۔ اللہ ان پر اپنی رحمت کرے، میں ان کے اور ان کی فیملی کے لیے دعا گو ہوں۔

اس سُپرہٹ سیریز کے سپر ہٹ گانے میں (18) دھنیں استعمال کی گئیں۔ دنیا بھر میں اپنی دھن سے تہلکہ مچانے والا ترک موسیقار اب ہم میں نہیں رہا۔

ارطغرل غازی کی دھن کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، اس دھن کو نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا اور یہ دھن لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔ ترکش ڈرامہ ارطغل غازی پر پاکستانیوں کے ردِعمل نے بھی ڈرامہ بنانے والوں کے دل جیت لیے۔

یہ ڈرامہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ایشیائی ممالک میں نشر کیا جا رہا ہے۔

Comments :

Post a Comment

If you have any doubt let us know

Interested to get more of our Update !